ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / روٹ اور ووکس کی نصف سنچریوں سے انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 4 وکٹوں سے شکست دی

روٹ اور ووکس کی نصف سنچریوں سے انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 4 وکٹوں سے شکست دی

Tue, 07 Mar 2017 14:36:21    S.O. News Service

سینٹ جونز ، 6 ؍مارچ(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )جو روٹ کی ناٹ آؤٹ 90رنوں کی شانداراننگ اورآل راؤنڈر کرس ووکس کے ناٹ آؤٹ 68رنوں کی بدولت انگلینڈنے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں آج یہاں ویسٹ انڈیز کو چار وکٹوں سے شکست دے دی ۔میزبان ٹیم کے226رنوں کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے انگلینڈ نے 48.2اووروں میں 6 وکٹ پر 226رن بنا کر جیت درج کرتے ہوئے سیریز میں 2-0کی سبقت حاصل کرلی ہے ، تیسرا اور آخری میچ جمعرات کو باربڈوس میں کھیلا جائے گا۔اسی میدان پرپہلے میچ میں 45رنوں کی جیت درج کرنے والی انگلینڈ کی ٹیم سلامی بلے باز جیسن رائے(52)کی نصف سنچری کی بدولت 21ویں اوور میں دو وکٹ پر 108رن بنا کر آسان جیت کی طرف بڑھ رہی تھی۔ویسٹ انڈیز کے ماہر اسپنروں نے اس کے بعد 16رنوں کے اندر چار وکٹ گراکر میزبان ٹیم کی جیت کی امید پیداکردی تھی ، لیکن روٹ اور ووکس نے ساتویں وکٹ کے لیے 102رنوں کی ناٹ آؤٹ شراکت کرکے انگلینڈ کو جیت کی دہلیز تک پہنچادیا ۔روٹ نے 127گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے تین چوکے لگائے جبکہ ووکس نے 83گیندوں کی اپنی اننگ میں پانچ چوکے اور تین چھکے لگائے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایشلے نرس نے کیریئر کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 34رن دے کر تین وکٹ حاصل کئے جبکہ دیویندر بشو نے 43رن دے کر دو وکٹ حاصل کیا ۔اس سے پہلے ویسٹ انڈیز کی ٹیم جیسن محمد(50)کی نصف سنچری اور سلامی بلے باز کریگ بریتھویٹ کی 42رنوں کی اننگ کے باوجود 47.5اوور میں 225رنوں پرہی ڈھیر ہو گئی۔جوناتھن کارٹرنے بھی 39رنوں کی بیش قیمت اننگ کھیلی۔


Share: